اسلام آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کا نیا رخ، لواحقین نے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا

Jul 08, 2023 | 21:21:PM
اسلام آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کا نیا رخ، لواحقین نے مقابلے کو جعلی قرار دے دیا
کیپشن: پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا نوجوان صیام
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) اسلام آباد میں چیمبر روڈ پر ہونے والے پولیس مقابلے کا نیا رخ، لواحقین نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔

 اسلام آباد چیمبر روڈ پر دو روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے کو لواحقین نے جعلی پولیس مقابلہ قرار دے دیا۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان صیام کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو پولیس مقابلے میں نہیں پولیس حراست میں تشدد سے مارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس کی غفلت، شہری قتل ہو گیا

نوجوان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے 22 سالہ نوجوان کو حراست میں رکھ کر تشدد سے ہلاک کیا، نوجوان کے بازوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ہاتھوں کے ناخن بھی کھینچے گئے ہیں، نوجوان کی لاش کا  تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا، پولیس والے نوجوان کو پوسٹ مارٹم کے بغیر دفنانے پر بضد ہیں، ملزم صدام پولیس حراست میں ہلاک ہوا یا مقابلے میں معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا 22 سالہ صیام چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اورمتعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، نوجوان پر چوری ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے، نوجوان پر چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم پر روس سے چھٹی پر آئے ہوئے ایم بی بی ایس کے طالبعلم حسنین کو گولڑہ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے کا الزام بھی تھا.

واضح رہے کہ 2 روز قبل نوجوان صیام کو پولیس پر فائرنگ کرنے کے جواب میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔