بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Jul 08, 2023 | 21:52:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں آندھی ، گرج چمک اور مزید موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی کردی، جس کے باعث  کشمیر کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

  رپورٹ کے مطابق آج رات  اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،سندھ ، کشمیر، گلگت بلتستان  ،خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے  جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، کشمیراور وسطی زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق  کل کے روز  اسلام آبادمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان،پشاور،کوہاٹ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب میں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال ،سرگودھا، میانوالی، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، لاہور، بھکر،ڈی جی خان اور لیہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصوراورگوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں سے متعلق متنازع بیان ، اداکارہ کاجول کو وضاحت پیش کرنی پڑ گئی

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب،  موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، سبی  اور  لسبیلہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد،بدین، ٹھٹھہ  ، گردونواح، کشمیر اور گلگت بلتستان میں  آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اورکشمیر  میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر کے مقامی ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اوربارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی  برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے  ، مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،جبکہ  گوجرانوالہ ،لاہور ، سیالکوٹ، نارووال ،بہاونگر،اوکاڑہ  ،زیریں سندھ میں ٹھٹھہ، بدین،تھرپارکر،نگرپارکر،اسلام کوٹ،مٹھی،پڈعیدن،چھور،حید رآباد،جامشورواور کراچی کے نشیبی علاقوں میں زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

مزیدخبریں