اداکارہ عاشروجاہت اور ٹک ٹاکر رومیصہ خان کی پہلی فلم 14 جولائی کو ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)اداکار عاشر وجاہت اور اداکارہ و معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان کی پہلی فلم"جون" 14جولائی کو سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رومیصہ خان ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت معروف ڈائریکٹر روف وجاہت کے بیٹے ہیں،دونوں کی بڑے پردے کے لیے یہ پہلی فلم ہے،لاہور میں اس فلم کی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اداکار عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ" تمام اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اورامید کرتے ہیں کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئے گی,فلم میں میں نے اور رومیصہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ,فلم میں عاشر وجاہت "خاکروب" کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں۔"
رومیصہ خان کو جرائم پیشہ افراد کی صحبت میں چلے جانے والے عاشر وجاہت سے محبت کرتے ہوئے دکھائی دیں گی،"جون" فلم میں سلیم معراج اہک اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ اداکارہ رومیصہ خان، پروڈیوسر فضا خانم، ہدایت کار بابر علی اور اداکار رضا سموں نے بھی ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا ہے۔