سرگودھا سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک شعیب اعوان کا بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سرگودھا سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک شعیب اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سرگودھا سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک شعیب اعوان نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ملک و قوم سے غداری کے مترادف تھے، ایسے لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں، 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے نوجوانو! خوف کے بُت توڑ دو
ملک شعیب اعوان نے مزید کہا ہے کہ میں آئندہ سیاست میں رہنے کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔
واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔