سینیٹ پٹرولیم کمیٹی نے روسی تیل مہنگا اور ناقص ہونے کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹرعبدالقادر نے روس سے عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا اور ناقص تیل آنے کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینیٹرعبدالقادرنے بتایا کہ روس سے ملنے والا تیل پچیس فیصد سستا پڑےگا اور سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی ، پاکستان ریفائنزی لمیٹڈ کے پاس اسٹوریج کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کے باعث روس نے پاکستان کو فلوٹنگ اسٹوریج یونٹ لانے کی پیشکش بھی کی ہے ۔ سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ ہماری ریفائنریز نے روسی کروڈ آئل کو صاف کرنے کا طریقہ کار ڈھونڈ لیا ہے۔سینیٹرعبدالقادر نے کہا کہ حکومت بروقت روس کے ساتھ تیل کی درآمد کے قواعد و ضوابط طے کرلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی ہمت جواب دے گئی، بڑی استدعا کر دی