اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ایک پولیس اہلکار شدید زخمی

Jul 08, 2023 | 23:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ڈاکوؤں  کی فائرنگ سے ایک پولیس ملازم  شدید زخمی، ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رپے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کا نیا رخ

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، 3 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، موقع سے موٹرسائیکلز مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔