(اویس کیانی) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنرز سے ملاقات ہو گی، وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں سمیت سیکیورٹی پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز منصوبے کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے، صوبہ بلوچستان کے کسانوں کیلئے بڑے پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گدھی پر بدترین تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، تفصیل جان کر روح کانپ جائے
علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کی تجویز پر وزیراعظم کل اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، سولر ٹیوب ویل منصوبے کے حوالے سے اہم معاہدہ کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ اہم اعلان کریں گے۔