(ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر جرمنی کے ایک شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر گیلسن کرچن کا نام ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر تبدیل کر کے ٹیلر کرچن (Swiftkirchen) رکھ دیا گیا ہے، شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کے لیے مہم ٹیلر سوئفٹ کے ایک مداح نے دستخطی پٹیشن کے ذریعے شروع کی تھی اور اس حوالے سے میئر کو خط بھی بھیجا گیا۔
شہر کے میئر کیرن ویلگے نے 17 سے 19 جولائی تک امریکی پاپ سٹار کے کنسرٹس سے قبل اس تجویز کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی فلم میکر کرن جوہر کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ گیلسن کرچن میں 3 کنسرٹس میں پرفارم کریں گی اور کنسرٹس کے حوالے سے ان کے مداحوں کی شہر میں خصوصی تیاریاں بھی جاری ہیں۔