کشمیری نوجوان برہان وانی کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Jul 08, 2024 | 09:14:AM

(24 نیوز) نوجوان کشمیر ی حریت پسند برہان مظفروانی کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

مظفرآباد میں برہان وانی کی برسی پر ریاست کے دونوں اطراف کشمیری نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

برہان وانی کی برسی پر کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں  ،ختم نبوت چوک چھتر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرا کر سلامی دی گئی ۔

  برہان مظفروانی کو8  سال قبل قابض بھارتی افواج نے سوشل میڈیا پر تحریک آزادی کشمیر کی حمایت میں مہم چلانےکی پاداش میں شہید کردیا تھا،  برہان وانی  کی سوشل میڈیا مہم  کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی تحریک آزادی میں جوق در جوق شامل ہونا شروع ہو گئے تھے۔  بھارتی قابض افواج نے برہان وانی کی سوشل میڈیا مہم کو بغاوت قرار دیکر انہیں آٹھ جولائی کو شہید کردیا تھا۔

  واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں پیدا ہونے والے نوجوان برہان وانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ کر برداشت نہ کر سکے اور تعلیم کو چھوڑ کر کاروان حریت میں شامل ہو گئے تھے۔

برہان وانی نے گوریلا جنگ کو دنیا کے سامنے ایک نئے انداز میں متعارف کرایا، انہوں نے بندوق کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کو مقبول بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی خوب استعمال کیا ۔

مزیدخبریں