جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبد اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ

Jul 08, 2024 | 09:54:AM
جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبد اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)جنوبی وزیرستان میں جمیعت علماء اسلام (ف) وانا کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ وزیر کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، مولانا عبداللہ وزیر حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پر دھماکا کالوشہ کے مقام پر ہوا، دھماکے کے وقت مولانا عبداللہ وزیر گاڑی میں سوار تھے۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے,واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

گزشتہ ماہ ضلعی امیر مولانا مرزا جان بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، مولانا عبداللہ کو ان کی جگہ قائم مقام امیر تعینات کیا گیا تھا۔