کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

Jul 08, 2024 | 10:04:AM
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم)کراچی میں واقع پاکستان  سٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں تاہم آگ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہیں ہوسکا۔

ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.

خیال رہے کہ  2 روز کی تعطیل کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا پہلا روز ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ساڑھے 9 بجے شروع ہوتا ہے۔