غیرقانونی بھرتیوں کا کیس,پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی کیس پر سماعت کر رہے ہیں، دیگر بر ضمانت ملزموں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے وکلاء نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی عرصہ دراز حوالات میں بند رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کیلئے چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا تھا۔