(24نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں بیوٹی پارلر کی مالکن کے قتل کا ڈراپ سین،مقتولہ کی قاتل اسکی سوتن نکلی،پولیس نے ملزمہ فرزانہ اسکے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمہ نے قتل کیلئے بھائی کو 24 ہزار روپے کا پستول خرید کر دیا تھا۔
گوجرانوالہ کے علاقے پیپلز کالونی میں بیوٹی پارلر کی مالکن کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی قاتل اسکی سوتن نکلی،پولیس نے ملزمہ فرزانہ اسکے بھائی کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ نے اپنے بھائی سے ملکر مقتولہ کو قتل کروایا،ملزمہ فرزانہ نے بھائی کو 24 ہزار روپے کا پستول خرید کر دیا پھر مقتولہ کو قتل کروایا۔
ملزمہ فرزانہ کے شوہر نے مقتولہ سے تیسری شادی کی تھی جس کا ملزمہ کو رنج تھا،:پیپلز کالونی پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل اور مقتولہ کا موبائل فونز بھی برآمد کر لیا،ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔