ملالہ یوسفزئی کا ایک مرتبہ پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
ملالہ یوسفزئی نے سماجی روابطے کی ویب سائٹ "ایکس "پر لکھا کہ" غزہ میں سکول پر ایک اور اسرائیلی حملے پر انتہائی پریشان ہوں، ہم عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر بے حسی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔"
یہ بھی پڑھیں:بیوٹی پارلر کی مالکن کے قتل کا ڈراپ سین،قاتل سوتن نکلی
اس سے قبل ملالہ نے کہا تھا کہ" یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کے معصوم بچے زندہ رہنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور ان خوفناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔"
ملالہ یوسفزئی کی جانب سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مسلسل بمباری اور ڈر میں رہنا بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر تباہ کن اثرات ڈالتا ہے، پوری دنیا کو مل کر ایک ساتھ اس تشدد کو روکنے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا ہوگا۔