لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی ، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ،بہو زارا الہیٰ اور بیٹےراسخ الہیٰ کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا جسے انہوں نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام پی سی ایل میں شامل کیا، پرویز الہٰی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا ہے، نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔
پرویز الہٰی نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔