(شہزاد خان)وفاقی بجٹ کےبعدمہنگائی نےشہریوں کی کمرتوڑدی،مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافےسےشہری پریشان ہوگئے۔
مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا اجیرن کردیا، شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ،مختلف اشیائے ضروریہ کافی،خشک دودھ اور کالی مرچ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کافی کےمختلف پیکس کی قیمتوں میں100 سے 500 روپےتک اضافہ ہوا،خشک دودھ کاپیکٹ1850سے2150روپےفی کلوکاہوگیا جبکہ کالی مرچ کاپیکٹ1400 سے 2800 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا