کب،کون،کہاں میچ کھیلے گا؟چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا  مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان ،بھارت،نیوزی لینڈ اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا ،انگلینڈ ،جنوبی افریقہ اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں

Jul 08, 2024 | 12:40:PM
کب،کون،کہاں میچ کھیلے گا؟چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا  مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)کب،کون،کہاں میچ کھیلے گا؟چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا ، انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مجوزہ شیڈول کے مطابق میزبان پاکستان ٹیم تینوں وینیوز لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں گرو پ میچز کھیلے گی،چیمپئنز ٹرافی کاافتتاحی میچ 19فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کامیچ ہوگا۔
22 فروری کولاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،23 فروری کو لاہور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کامیچ ہوگا،24 فروری کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی میں میچ کھیلا جائیگا۔25 فروری کو لاہور افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا۔جبکہ 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کامیچ ہوگا۔

ضرورپڑھیں:ثنا جاوید اور شعیب ملک کیمرہ مین کے نشانے پر، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
 27 فروری کو لاہور میں بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا،28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی،یکم مارچ کو پاکستان اور بھارت کا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا،2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا میچ ہوگا،5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا اوردوسرا سیمی فائنل 6مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کافائنل لاہور میں کھیلا جائےگا۔