وہ پاکستانی اداکار جس کو شارخ خان نے فلم’ کبھی الوداع نہ کہنا‘میں نقل کیا

Jul 08, 2024 | 15:18:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار توقیر ناصر کہتے ہیں کہ شارخ خان نے اپنی فلم’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں میرے کردار کو کاپی کیا۔ کہتے ہیں کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان (ایس آر کے) نے ان کے کام کی تعریف کی اور کئی بار انہیں سلام بھیجا۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے توقیر ناصر نے انکشاف کیا کہ شارخ خان نے کئی بار ان کے کام کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم’ کبھی الوداع نہ کہنا‘میں ایس آر کے کا کردار ان کے ڈرامہ پرواز سے نقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں ایک بار بالی ووڈ میں ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی جس کی ہیروئن کوئی اور نہیں بلکہ مادھوری ڈکشٹ تھیں،توقیر ناصر نے کہا کہ معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے وہ وہاں نہیں گئے اور اس کے بعد ان کو کبھی بالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش نہیں ہوئی۔

ضرورپڑھیں:کب،کون،کہاں میچ کھیلے گا؟چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا  مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، انہیں ہمیشہ اپنی اداکاری پر سامعین اور ساتھیوں سے داد ملی،توقیر ناصر کوتمغہ امتیاز اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں