لڑکی زبردستی فضاءعلی کےشو میں گھس کر شو ہوسٹ کرنے لگی،پروڈکشن ٹیم سمیت سب پریشان

Jul 08, 2024 | 16:29:PM
لڑکی زبردستی فضاءعلی کےشو میں گھس کر شو ہوسٹ کرنے لگی،پروڈکشن ٹیم سمیت سب پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فضاعلی کے  لائیو مارننگ شو میں ایک لڑکی زبردستی گھس گئی اور شو ہوسٹ کرنے لگی،فضاء علی سمیت  پروڈکشن ٹیم بھی بن بلائی مہمان سے پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دراصل 24 نیوز کے مارننگ ود فضاءعلی کے شو میں  ایک نقاب پوش لڑکی زبردستی گھس آئی  ،اس نے آتے ہی شو کی میزبان فضاء علی سے کہا کہ میں آپکی بہت بڑی فین ہوں اور میں آپ سے ملنا چاہتی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی فضاء علی کی طرح ایک ہوسٹ بننا چاہتی ہیں اور وہ یہ کہتے ہوئے رونے لگی۔

فضاء علی نے ان کو بیٹھایا اور چپ کروایا ان سے جب نام دریافت کیا تو  معلوم ہوا کے ان کا نام ثناء ہے،فضاء علی نے ثناء سے اس کی خواہش دریافت کی،تو ان کا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میں آپ کی طرح ہوسٹ بنوں میں بہت کوشش کرتی ہوں مگر ابھی تک میں نہیں بن پائی اس پر فضاء علی نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرتی ہوں آپ میں کیا ٹیلنٹ ہے تو اس پر ثناء نے کہا کہ میں آپ کی طرح شو ہوسٹ کرنا چاہتی ہوں، پبلک میں جا کر لائیو شو بھی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایکٹر بھی بننا چاہتی ہوں۔


ثناء کو فضاء علی نے موقع دیا کے وہ شو ہوسٹ کریں، تو انہوں نے اپنا تعارف دینے کے بعد کہا کہ اس شو کی ہوسٹ فضاء علی نے شو سے ریزائن کر دیا ہے ان کی جگہ اب میں شو ہوسٹ کروں گی۔

لڑکی نے کہا کہ  فضاء علی اس شو کو چھوڑ کر یو کے چلی گئی ہیں اور ان کی شادی بھی ہو چکی ہے جس پر فضاء علی نے کہا کہ ایسا نہ کہو پہلے ہی میری شادی کی جھوٹی خبریں آرہی ہیں میری شادی نہیں ہوئی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تمہیں پلیٹفارم دیا تم نے مجھے ہی شو سے نکال دیا اس پر ثناء نے جواب دیا کہ میں یہی چاہتی ہوں کے آپ شو چھوڑ دیں تاکہ میں اس شو کی میزبان بنوں۔
فضاء علی نے کہا اپنا چہرہ تو دیکھاؤ تو اس پر ثناء رونے لگی اور کہنے لگی کے میں چہرہ نہیں دیکھا سکتی میرے گھر والوں نے مجھے اس چیز کی اجازت نہیں دی وہ کہتے ہیں آپ لائیو نہیں آسکتی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ نے آتے ہی دھوم مچادی

فضاء علی نے جب کہا کہ مجھے دیکھاؤ میں کیمرے پر نہیں دیکھاؤ گی ان کے اسرار پرجب ثناء نے چہرہ دیکھایا تو وہ لڑکا نکلااس کا کہنا تھا کہ وہ فضاءعلی  کا بہت بڑا فین ہے جس پر فضاء علی نے اس کی لائیو شومیں پیٹائی کر دی اس شخص سے نام پوچھا گیا تو پتا لگا کہ ان کا نام ناظم ہے اور اس نے فضاء علی کے ساتھ مذاق کیا جس کی معافی بھی مانگی اور اس مذاق میں مورنگ شو کی ٹیم بھی شامل تھی۔