ملیکہ  شراوت اور عمران  ہاشمی 20 سال بعد پھر ’ایک‘ ہوگئے

عمران ہاشمی   دوبارہ ملیکہ شراوت کے ساتھ  کام کرنے کوتیار ہوگئے

Jul 08, 2024 | 17:05:PM

(ویب ڈیسک)بالی ووڈاداکارہ ملیکہ  شراوت اور عمران  ہاشمی کی 20 سالہ لڑائی   ختم  ،دونوں ایک ساتھ  کام کرنے کوتیار ہوگئے ۔

بالی ووڈ جوڑی ملیکہ  شراوت اور عمران  ہاشمی کے درمیان 2004 سے  تنازعہ چل رہا تھا۔اب  ملیکہ  شراوت اور عمران ہاشمی  نے  خاموشی  توڑ دی ۔عمران ہاشمی  اور ملیکہ شراوت  کے درمیان سرد جنگ ختم ہوچکی ہے ۔ملیکہ شراوت نے 2004 میں  فلم  مرڈر  کی ریلیز کے بعد عمران ہاشی   پر معنی خیز الزامات لگائے تھے ۔ جس پر عمران ہاشمی نے بھی ذومعنی باتیں کی تھیں ۔تب سے دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی چل رہی تھی ۔دونوں اداکار 20 سال سے کسی فلم میں اکھٹے نظر نہیں آئے۔ 


اب دونوں اداکاروں کی ایک  شادی کی تقریب میں ملاقات ہوئی اور دونوں نے  خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اس لڑائی کو پچگانہ قرار دیا ۔ عمران  ہاشمی  نے  دوبارہ  ملیکہ شراوت کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

مزیدخبریں