اضافی بجلی بلوں کا معاملہ ،ایڈیشنل سیکریٹری پاورڈویژن ظفرعباس عہدے سے برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اضافی بجلی بلوں کے معاملے پر وزیراعظم نے ایڈیشنل سیکریٹری پاورڈویژن ظفرعباس کو عہدے سے برطرف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے بلوں میں اوور ریڈنگ کی گئی جس کے باعث سلیپ میں تبدیلی سے لوگوں کو اضافی اور بھاری بھرکم بل بھیجے گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے اوور بلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹر پاور ڈویژن کو عہدے برطرف کر دیا،گریڈ 21 کے ظفر عباس کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔