روپے کی بے توقیری ،ڈالر ، پاؤنڈ اور  درہم سب مہنگے ہو گئے 

Jul 08, 2024 | 17:51:PM

(اشرف خان) روپے کی بے توقیری کا سفر جاری ہے ،انٹر  بینک میں  ڈالر تو اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ، ریال اور درہم مہنگے ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 278.38 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر آگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر برقرار   رہا، یورو 302 روپے 10 پیسےپر برقرار   رہا، برطانوی پاونڈ  23 پیسے مہنگا ہوکر 357.62 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے اضافے سے 76.15 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.35روپے   پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک اور بل گیٹس آمنے سامنے ،تنازعہ کیا بنا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروباری روز کا مثبت اختتام ہوا ہے ،سٹاک مارکیٹ میں آگ لگنے کے باوجود نئی بلند ترین سطح پر کاروبار اختتام ہوا،100 انڈیکس 353 پوانٹس کا اضافہ سے بند ہوا ،100 انڈیکس 80 ہزار 566 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا،آج کاروبار کے دوران 13 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں