شکارپور:مسلح افراد کی ایڈیشنل سیشن جج کی کار پر فائرنگ 

Jul 08, 2024 | 18:17:PM

(عبدالجبار ابڑو )شکارپورمیں خانپور انڈس ہائی وئے پر  مسلح افراد کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کی کار پر فائرنگ ، جج اور ڈرائیور دونوں محفوظ  رہے ۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ  شکار پور میں ایڈیشنل سیشن جج کندھکوٹ محمد علی قریشی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے کار کو روکنا چاہا مگر ڈرائیور نے کار تیز رفتاری سے نکال لی،کار پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ناکابندی لگا کر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ محمود قریشی واپس اڈیالہ جیل منتقل ،دوبارہ  لاہور کب لایا جائیگا؟ اہم خبر آگئی

مزیدخبریں