پنجاب کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا

Jul 08, 2024 | 18:42:PM

(جنید ریاض) لاہور، فیصل آباد، ملتان اور  بہاولپور کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

فیصل آباد بورڈ

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا جبکہ مکمل رزلٹ کا اعلان 9 جولائی صبح 10 بجے کیا جائے گا، میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لاہور بورڈ

چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری بورڈ بشرح بی بی کے ہمراہ میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا، دانش سکول سے محمد آیان کاشف 1190نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے، ماہین سجاد 1186 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ عبیرہ اصغر, عبیداللہ عثمان، زینب آصف اور سحر شکیل  1185 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں، پہلی 2 پوزیشنز سرکاری سکول کے بچے لے گئے، ٹاپ پوزیشن پر رواں سال لڑکے بازی لے گئے۔

آرٹس گروپ بوائز میں غلام محی الدین 1073 نمبر لے کر پہلے ، اہتشام الحق 1071 نمبر لے کر دوسرے اور محمد فرحان 1061 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

آرٹس گروپ گرلز میں حفصہ اور مائرہ عمران 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی، حافظہ کائنات عامر 1147 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مائرہ خرم 1137 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان بورڈ

تعلیمی بورڈ ملتان کا میٹرک  سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل ملتان بورڈ میں تقریب منعقد ہو گی، ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن انس نوید کی ہے انہوں نے 1191 نمبر حاصل کۓ، محمد فیضان شوکت نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بورے والہ سے رانیہ شاہد نے 1188 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

بہاولپور بورڈ

بہاولپور بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سٹی گرائمر ہائی سکول کے طالبِ علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بہاولپور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کی طالبہ منعم شاہد نے بورڈ میں 1190 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے محمد وقار اور خانپور کے علی حیدر طالب علموں نے بورڈ میں تیسری پوزیشن 1187 نمبرز لیکر حاصل کی۔

سائنس گروپ میں بہاولنگر کے عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد وقار اور علی حیدر نے سائنس گروپ میں بھی اکٹھے 1187 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے زین الرحمن نے 1183 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی بجلی سے پریشان عوام  کیلئےاچھی خبر، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

آرٹس اور ہومینیٹی گروپ میں منچن آباد کے عبدالروف نے 1056نمبرز لیکر طالبعلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فورٹ عباس کی ماریہ رفیق نے 1120 نمبرز لیکر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں کل بورڈ میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں