تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jul 08, 2024 | 19:38:PM
تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں       دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند ،باجوڑ،کرم ، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم مری ،گلیات ، اٹک، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، لیہ، تونسہ ،ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم ژوب،بارکھان، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی ، لورالائی،خضدار،آواران، گوادر،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ زیریں بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم جیکب آباد،سکھر،شکارپور،قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی تنزلی  ڈالر ، پاؤنڈ اور درہم  مہنگے