محسن نقوی سے سابق کرکٹرز کی ملاقات، کھلاڑیوں کو فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کی ملاقات میں کھلاڑیوں کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی،کرکٹرز نے ڈومیسٹک سٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق اور موجودہ کرکٹرز سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ دیا،کوچز کے ساتھ آج ملاقات نہیں ہوئی، کوچز کے ساتھ کل ملاقات کروں گا۔صحافی کے سوال ’’بابر اعظم کپتان رہیں گے؟کے جواب میں محسن نقوی نے کہاکہ ابھی اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی ۔
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق سٹار کرکٹرز سے ملاقات کی،ملاقات میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان بٹ سابق کرکٹر انتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان ،اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجاز احمد، محمد سمیع، سرفراز احمد ، عبدالرؤف ،وجاہت اللہ واسطی، یاسر شاہ، یاسر حمید ، سلمان بٹ سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے، ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک نتائج؛پوزیشن ہولڈرز طلبا کے ناموں کا اعلان، لڑکے چھا گئے یا لڑکیاں آگے نکل گئیں؟تفصیل جانیے