وفاق میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریٹس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیئے گئےہیں ۔
سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن ظفر عباس کا تبادلہ کر کے اُن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی عائشہ زرین کو جوائنٹ سیکریٹری (ڈسپلن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کراچی میاں داد راہوجو کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن سلمان غنی کا تبادلہ کر کے اُن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دریں اثناء تقرر کے منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے رانا عدیل تصور کی خدمات پنجاب حکومت اور پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کی خدمات داخلہ ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف نہ بڑھانے کا فیصلہ