بہاولنگر: شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین جنسی زیادتی کا شکار

Jul 08, 2024 | 22:53:PM

(قاسم علی شیخ) بہاولنگر میں تھانہ مدرسہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین ڈانسرز ہوس کا نشانہ بن گئیں۔

خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، بہاولنگر میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین ڈانسر کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقع پیش آیا، اوباش افراد نے نشہ آوار مشروب پلا کر 2 خواتین کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، پولیس تھانہ مدرسہ نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کے نام سمیرا اور روبینہ بتائے جاتے ہیں، سمیرا کی عمر 29 جبکہ روبینہ کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہے، جنسی زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ، لارنس بشنوئی اور گینگ کیخلاف کتنی صفحات کی چارج شیٹ جمع کرائی گئی؟

ایف ائی آر متن کے مطابق سمیرا کے ساتھ ملزم الیاس نے جنسی زیادتی کی جبکہ ملزم کاشف نے روبینہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خواتین نے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں