لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواست کا تحریر فیصلہ جاری

Jul 08, 2024 | 23:03:PM
لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواست کا تحریر فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواست کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے چودھری پرویز الٰہی اور راسخ الٰہی کی کے نام پاسپورٹ کنٹرول سے نکالنے کی درخواستوں  پر تحریری فیصلے جاری کیا، عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق چودھری پرویز الٰہی عمرے پر جانا چاہتے ہیں لیکن اینٹی کرپشن کی تجویز پر ان کا نام پی سی ایل میں شامل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق کسی شخص کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری لازمی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فریقین نے ایسا کوئی مواد پیش نہیں کیا جس سے ثابت ہو سکے کہ درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کے لیے حکومت کی منظوری لی گئی ہو، درخواستگزار کا بیرون ملک سفر کرنے کا بنیادی حق انتظامی رولز کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا، پرویز الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کا عمل غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے والی 2 خواتین جنسی زیادتی کا شکار

تحریری فیصلے میں حکم جاری کیا گیا کہ پرویز الہی کو فورا بغیر کسی رکاوٹ کے سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے، پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔