(24 نیوز)پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے میڈیا ارکان کے سا تھ نامناسب زبان کے ٓاستعمال پر غلطی تسلیم کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خا ن کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ میڈیا کے بارے میں دیئے گئے بیان میں الفاظ کا چناو مناسب نہیں تھا جس پر افسوس ہے۔میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں امید ہے میڈیا نمائندگان اپنا میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ وفاداری اور وابستگی پر حاوی آگئے تھے۔ میں میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار اور مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ و ہ اپنا تجزیہ اور سکروٹنی میرے کام، کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال کا پہلا ٹرین حادثہ ہے۔ ۔ فر دوس عا شق کے بیا ن پرسوشل میڈیا صا رفین کی سخت تنقید