(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 53افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 1 ہزار 383 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.94 فیصد ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار376 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار13ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرین حادثہ:مرنیوالوں کی تعداد 58 ہوگئی، ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری