دلیپ صاحب کیلئےدعاؤں کا شکریہ، سائرہ بانو کا ٹویٹ، تازہ تصویر وائرل

Jun 08, 2021 | 10:11:AM

(24 نیوز)شہنشاہ جذبات دلیپ کمار ممبئی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پرستاروں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہےاور ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو اس حوالے سے ٹویٹ کرتی رہتی ہیں اور اب انہوں نے ایک تازہ تصویر جاری کی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ایک دوسرے ٹوئیٹ میں اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی طبیعت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے یوسف صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ممبئی کے ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے مداحوں کی جانب سے کی گئی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔سائرہ بانو نے کہاکہ میں التجا کرتی ہوں کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صاحب کے لیے دعاکریں اور میری دعا ہے کہ خدا سبھی کو کوروناسے محفوظ رکھے۔

خیال رہے کہ ماضی کے نامور اداکار دلیپ کمار کو اتوار کو صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔جہاں اب ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔دلیپ کمار نے 1944 میں فلم جواہر بھاٹا سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ان کوآخری بار 1998 میں فلم قلعہ میں دیکھا گیاتھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آج بھی سورج آگ برسائے گا

 

 


 
 

 

مزیدخبریں