اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے۔اس عمل کو روکناہوگا: شاہ محمود قریشی

Jun 08, 2021 | 11:16:AM
 اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے۔اس عمل کو روکناہوگا: شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کے آگے بند باندھنا ہوگا۔مجھے وزیراعظم کینیڈا سے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا ایک ٹرینڈ ہے جس کی پاکستان نشاندہی کررہا ہے۔کینیڈا میں مذہبی تعصب میں مبتلا دہشت گرد کے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے روندا گیا، لوگوں کو متاثرہ فیملی سے ایسا اظہاریکجہتی کرنا چاہئے جیسے نیوزی لینڈ میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ فیملی غم  سے نڈھال ہے، بات نہیں کرنا چاہ رہے۔

پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹڈ حملہ تھا، ٹارگٹڈ پہلو سے نفرت کا عنصر سامنے آتا ہے، حملے میں دہشت گردی کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ یہ ابھرتا ہوا ٹرینڈ نظر آرہا ہے یہ واقعہ کینیڈا تک محدود نہیں ،ایک ٹرینڈ ہے۔وزیر خارجہ نےمزید  کہا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیا پر ایک قرارداد پیش کی تھی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی، مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا تدارک ضروری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا ۔۔ ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل ڈالا۔۔ 4 جاں بحق