(24 نیوز)بالی ووڈ کے اداکار عامر خان کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلموں اپنے کردار کو نبھاتے منفرد انداز میں نظر آتے ہیں۔ ان کا گیٹ اپ الگ طرح کا ہوتا ہے، جس سے ان کی پہچان مشکل ہو جاتی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق حالیہ دنوں سپر سٹار عامر خان کی کچھ تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں پہلی نظر میں پہچاننا آسان نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق تازہ فوٹو میں عامر خان باندرا کے ڈبنگ سٹوڈیو کے باہر نظر آ رہے ہیں۔ اداکار کا انداز کافی الگ ہے۔عامر سفید رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ لال رنگ کا نیکر پہنے ہوئے ہیں۔ سر کے بال کافی چھوٹے ہیں۔ چشمہ لگایا ہوا ہے۔ ساتھ ماسک پہنا ہوا ہے ۔
اداکارعامر خان کی آنے والی فلم’ لال سنگھ چڈھا‘ کی کافی دھوم مچی ہے۔ فلم میں ان کے سردرا کے گیٹ اپ کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ فلم دا فوریسٹ گمپ کی ہندی ری میک ہے جس میں کرینہ کپور خان کا بھی اہم کردار ہے۔ اس فلم میں عامر خان کا الگ انداز سامنے آتے ہی وائرل ہو گیا۔ عامر کے اس الگ انداز کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار عامر خان نے کرسمس 2020 کے موقع پر فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ بند کردی گئی ہے۔ اب’لال سنگھ چڈھا‘ کو اب کرسمس 2021 کے موقع پر جاری کیا جائے گا، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کرینہ کپور حاملہ تھیں تاہم انہوں نے اسی حالت میں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلیپ صاحب کیلئےدعاؤں کا شکریہ، سائرہ بانو کا ٹویٹ، تازہ تصویر وائرل