کینیڈا میں دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے:وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔اس عمل کی روک تھام کے لئےتمام ممالک کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، دنیا کو مذہبی شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
Saddened to learn of the killing of a Muslim Pakistani-origin Canadian family in London, Ontario. This condemnable act of terrorism reveals the growing Islamophobia in Western countries. Islamophonia needs to be countered holistically by the international community.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2021
دوسری جانب کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کے آگے بند باندھنا ہوگا۔مجھے وزیراعظم کینیڈا سے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا ۔۔ ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل ڈالا۔۔ 4 جاں بحق