کینیڈا میں دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے:وزیراعظم

Jun 08, 2021 | 11:40:AM

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔اس عمل کی روک تھام کے لئےتمام ممالک کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں پر حملے کا سن کر افسوس ہوا، دنیا کو مذہبی شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

 دوسری جانب  کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر کینیڈا کے وزیرا عظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اسلاموفوبیا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے جس کے آگے بند باندھنا ہوگا۔مجھے وزیراعظم کینیڈا سے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں کینیڈا ۔۔ ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل ڈالا۔۔ 4 جاں بحق
 

مزیدخبریں