ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نے چپکے چپکے شادی کر لی

Jun 08, 2021 | 12:14:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ میں آجکل چپکے چپکے شادیاں کرنے کا رواج چل پڑا ہے، یمی گوتم کے بعد اب ربیر کپور اور دیپکا پڈوکون اور اس بار ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ فیم اداکارہ ایویلن شرما نے بھی خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایویلن شرما نے سوشل میڈیا پر شادی کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں  کو  سرپرائز دیا ہے۔ ایویلن نے لمبے وقت سے آسٹریلیائی ڈینٹل سرجن تشان بھنڈی  کو ڈیٹ کر رہی تھیں ۔ایویلن نے تشان بھنڈی کے ساتھ اپنی شادی کی جو تصویریں شیئر کی ہیں۔ ان میں وہ برائڈل گاؤن میں نظر آرہی ہیں۔ 

فوٹو شیئر کرتے ہوئے اداکاری نے کیپشن کے ذریعے بتایا ہے کہ یہ ایک انٹی میٹ ویڈنگ تھی جس میں کنبے اور کچھ قریبی لوگ ہی شامل ہوئے تھےانہوں نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے۔ فار ایور۔۔۔ 

صارفین دونوں کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران اداکارہ نے بیحد سادگی سے شادی کی۔یہ ایک پرائیویٹ تقریب تھی جس میں ایویلن اور تشان کے کنبے اور کچھ قریبی شامل ہوئے تھے۔ اداکارہ ایویلن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کی تشان نے اسے سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر پرپوزکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ صاحب کیلئےدعاؤں کا شکریہ، سائرہ بانو کا ٹویٹ، تازہ تصویر وائرل
 
 
 
 
 


 

مزیدخبریں