اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ کی راہ میں غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ۔
فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا ہے کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اور لیڈر شپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے مگر غیر سنجیدہ قیادت رکاوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کا واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتا ہے:وزیراعظم