(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی فوٹوشاپ جی ڈی پی اضافے نے برسرِ روزگار کو بیروزگار کردیا۔ ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں، ان کا ٹارگٹ صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کو درست ثابت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں نوجوانوں کو نوکریاں ملتی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت میں ہر پانچواں فرد یا تو نوکری سے محروم ہوا ہے یا اس کی آمدنی کم ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی نے آج تک عوامی بجٹ نہیں بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاونٹس سیکنڈل۔مراد علی شاہ احتساب عدالت پیش نہ ہو ئے