(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئین پر صرف 50فیصد ہی عمل کیا۔وزیراعظم کوکہہ چکاکہ میٹنگ ہونی چاہیے لگتاہے میں بہروں سے بات کررہاہوں۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو زیادہ فنڈ ملنے پر ہمیں اعتراض نہیں،ہمارے اعتراضات سندھ کو نظر انداز کرنے پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سید ناصرحسین شاہ اور نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں طویل پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل اکنامک کاؤنسل آئینی ادارہ ہے جس میں سب کی نمائندگی ہوتی ہے، آئین کہتاہے کم سے کم سال میں این ای سی کی دو میٹنگ چاہئے۔ پہلے بھی وزیراعظم کوکہہ چکاکہ میٹنگ ہونی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت میں چھ میٹنگزہونی تھی لیکن تین ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پرعمل نہیں ہورہا، آئین کےتحت قومی اقتصادی کونسل کا سال میں کم ازکم دو مرتبہ اجلاس ہونا چاہئے۔پی ایس ڈی پی میں جو کچھ سندھ کےساتھ کیاگیا وہ واضح ہے، 5جون کو وزیراعظم کو خط لکھا،5 جون تک سات جون کی میٹنگ کاایجنڈانہیں ملا۔ اس سے اگلے دن پی ایس ڈی پی منظوری کے لئے جانی تھی۔ ہمارے اعتراض دورنہیں ہوئے ، ہم نے روڈ سیکٹر کی بہتری کی بات کی، این ایچ اے میں سندھ کے لئے 7 ارب اور پنجاب کیلئے 32ارب رکھے گئے ہیں۔ پنجاب اورکے پی وزرائے اعلیٰ میرےبھائی ہیں۔مجھےوہاں کیلئے پیسے رکھنے پرخوشی ہے پر ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ ہمارے 7 ارب سے بڑھاکر15ارب کئے گئے اور کے پی کے لئے 42ارب رکھے گئے ہیں
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی سے حیدرآبادموٹروے پی پی پی موڈ پربناہے ان کی حالت دیکھیں۔ میں نے وزیراعظم کوکہا ہے آپ آئیں میں خود ڈرائیو کرکے لے جاؤں گا۔ سکھرسے پنجاب اچھا موٹر وے بنا ہے۔ ہمارا کوئی منصوبہ این ایچ اے کے پورٹفولیومیں نہیں ہے، جامشوروسے سیہون ڈیول کیرج وے 2017میں بننا تھا، کہا گیا سندھ حکومت آدھی رقم دے، ہم نے 7 ارب جمع کروائے۔ 2021آگیاہے اس کی کیا پوزیشن ہے؟ جامشورو سے سیہون روڈ کی حالت خراب ہے۔ محکمہ خزانہ کے فنانس ڈویژن میں پنجاب کی 14اسکیمز تھیں 15ارب رکھے گئے، کے پی کی 66ارب کی اسکیمز، سندھ کی 2 اسکیمز رکھی گئی ہیں جوبھی پہلے کی ہیں، ہم نے 17اسکیمز دی تھی،
پنجاب کی 15 میں سے 18ہوگئی 20ارب مزید بڑھادیئے گئے۔ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کومبارکباد دی کہ آپ اسکیمزلینے میں کامیاب ہوئے میں فیل ہوگیا۔ پنجاب روڈ سیکٹرمیں گیارہ اسکیمز ہیں۔ سندھ کی اس سال کوئی نئی اسکیمز نہ این ایچ اے میں ہے نہ فنانس میں ہے، ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی فوٹوشاپ جی ڈی پی اضافے نے برسر روزگار کو بیروزگار کردیا:بلاول