پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر، حکومت نے پی ٹی وی کو بھارتی کمپنیوں کیساتھ معاہدے سے روک دیا،پاکستانی کرکٹ شائقین پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہناتھا کہ سرکاری ٹی وی نے سٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیاگیا ، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔
فواد چودھری نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمپنیوں کے پاس ہیں، جس کے باعث پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی البتہ کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو کرکٹ نشریات کے نا ہونے پر یقینانقصان ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی علاقہ جات:دریااور ندی نالے بپھرگئے۔طغیانی کا خطرہ