پورے خاندان نے اجتماعی خودکشی کیوں کی ۔۔ وجہ سامنے آ گئی

Jun 08, 2021 | 18:25:PM

 (24 نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور میں دوائیوں کے تاجر اکھلیش گپتا، ان کی گیوی ریشو گپتا، 12 سالہ بیٹے شوانگ اور نو سالہ بیٹی ہرشیتا کی لاشیں گھر میں لٹکتی ہوئی ملی ہیں۔

 پولیس کے مطابق اکھلیش گپتا نے خود کشی سے پہلے ایک سوسائڈ نوٹ بھی لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ وہ قرضوں میں دب چکا ہے اور اس پر قرض کی ادائیگی کا پریشر بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گھر کے حالات خراب ہو رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر میاں بیوی نے پہلے بچوں کو پھندے پر لٹکایا اور اس کے بعد خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے اکھلیش گپتا کے والد کی مدعیت میں قرض کی واپسی کیلئے ذہنی دباو¿ ڈالنے والے قرض خواہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر

مزیدخبریں