گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی کے الزام میں سات برس کی سزا

Jun 08, 2021 | 18:59:PM
 گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی کے الزام میں سات برس کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی اور چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینڈ جنوبی افریقہ کی کرنسی ہے اور انڈین روپے میں اس مبینہ دھوکہ دہی کی کل رقم تقریباً 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہے۔ ڈربن کی ایک عدالت نے 56 سالہ آشیش لتا رامگووند کو سزا سنائی۔ آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
ایس آر مہاراج نے مبینہ طور پر انھیں انڈیا سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیے۔ تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافعے کا حصہ دیا جائے گے۔آشیش لتا انسانی حقوق کے معروف کارکن الہ گاندھی اور مرحوم میوا رامگووند کی بیٹی ہیں۔ الہ گاندھی منی لال گاندھی کی بیٹی ہیں جو مہاتما گاندھی کے چار بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے۔
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق یہ کیس 2015 کا ہے۔ جب آشیش لتا کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقہ کی قومی پراسیکیوشن اتھارٹی (این پی اے) کے بریگیڈیئر ہنگوانی مولود جی نے کہا تھا کہ لتا نے مبینہ طور پر ممکنہ سرمایہ کاروں کو جعلی رسیدیں اور دستاویزات دکھا کر راضی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بتایا کہ لیلن کے تین کنٹینر انڈیا سے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستا ئے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔با رشو ں کی نوید