مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے27 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال والوں کو کورونا کے بعد ایک اور آفت کا سامنا، گذشتہ روز آنے والے طوفان کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاستی حکام کے مطابق مختلف مقامات پر آسمانی بجلی زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں پر گری، جب کہ ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز بھی طوفان کی زد میں آئی۔ واقعے میں طیارے میں سوار 8 مسافر زخمی ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2019 میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 2 ہزار 900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون سیزن میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی کے الزام میں سات برس کی سزا