سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے لئے خوشخبری

Jun 08, 2021 | 19:16:PM

(24 نیوز)سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی لیو انکیمشنٹ فنڈز کی مد میں رکے فنڈز جاری، سروس کے دوران چھٹیاں نہ کرنے والے اساتذہ کو 19 لاکھ روپے تک فنڈز ادا کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں سے سروس مکمل کر کے ریٹائر ہونے والے 39 مرد وخواتین پروفیسرز/ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو سروس کے دوران چھٹیاں نہ کرنے پر تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔
 اساتذہ نے لیو انکیمشنٹ کی مد میں اپنے کیسز محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ایک سال قبل جمع کروائے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو پیسوں کی ادائیگیاں نہیں کی جا رہی تھیں۔
محکمہ ہائرایجوکیشن نے ان اساتذہ کے کیسز منظور ہونے کے بعد انھیں پیسوں کی ادائیگیوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کی اردو کی پروفیسر ڈاکٹر اختر النساء، گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی کی اسلامیات کی پروفیسر نجمہ نثار، گورنمنٹ کالج ٹاو¿ن شپ کے باٹنی کے پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب، گورنمنٹ کالج ٹاون شپ لاہور کی سوشل ورک کی پروفیسر کہکشاں علی اور گورنمنٹ کالج ٹاون شپ کے تاریخ کے پروفیسر محمد اظہر حمایت کو پیسوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاون کے کیمسٹری کے پروفیسر امان اللہ خان، گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاو¿ن کے فزکس کے پروفیسر شبیر احمد، گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ کے پرنسپل پروفیسر محمد اویس، گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ کے کیمسٹری کے پروفیسر غلام سرور سعید ودیگر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ قبل ازیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لیو انکیمشنٹ کی مد میں 30 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے،کالج اساتذہ کی جانب سے لیو انکیمشنٹ کے لئے کیسز محکمہ کو جمع کروائے گئے تھے تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ کو پیسوں کی ادائیگیاں نہیں ہو سکیں،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کی ہدایت پر اساتذہ کے کیسز نمٹا دہے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی کا کہناتھا کہ مذکورہ فنڈز سے کالجوں کے 700 اساتذہ کو لیو انکیمشنٹ کی مد میں ادائیگیاں ہوں گی، انہوں نے بتایا ہے کہ اساتذہ کو فنڈز کی منتقلی کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے مایوس کن خبر

مزیدخبریں