قائم علی شاہ کو اسلا م آبا د ہا ئیکو رٹ سے بڑا ریلیف۔۔نیب نے بھی اچھی خبر سنا دی

Jun 08, 2021 | 19:17:PM

(24 نیوز)سابق وزیرِ اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما قائم علی شاہ کو جعلی اکاﺅنٹس اسکینڈل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف مل گیا، نیب نے گرفتار نہ کرنے کا بیان دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے اسٹیل مل کی زمینوں کے غبن کے کیس میں قائم علی شاہ کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ آپ کی عمر اس وقت کتنے برس ہے؟
قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ میری عمر اس وقت 85 برس ہے۔اس کے بعدنیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کیس میں انویسٹی گیشن جاری ہے لیکن قائم علی شاہ کے وارنٹ نہیں ہیں، ہم نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا۔عدالت نے نیب کے بیان پر قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی۔قائم علی شاہ نے جعلی اکاﺅنٹس اسکینڈ ل میں تیسری بار درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔نیب کی جانب سے تینوں بار گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستا ئے شہریوں کیلئے اچھی خبر۔۔با رشو ں کی نوید

مزیدخبریں