آذربائیجان کے نیول چیف کی امیر بحر سے ملاقات۔۔باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز رئیرایڈمرل سبحان باکیورونے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے نیول ہیڈکوارٹرزآمد پر کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں ، معزز مہمان نے یادگارِ شہداپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے اُن کا تعارف کروایا گیا۔بعدازاں، کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز نے امیرالبحر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ تعاون اور ریجنل سکیورٹی کے معاملات زیرِ بحث آئے۔معزز مہمان نے خطے کی مشترکہ بحری سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات اورعزم کو سراہا۔ دونوں معززین نے مختلف بحری جہتوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔
معزز مہمان کو پاک بحریہ کے کردار، مقاصد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ معززمہمان پاک بحریہ کے فیلڈکمانڈرز سے ملا قاتوں اور پاک بحریہ کے تربیتی اداروں کے دورے کے لیے کراچی اور لاہور بھی جائیں گے۔ کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص باہمی تعاون کے فروغ کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ ہرشا لی ملہوترا کےڈانس کی ویڈیو وائرل ۔۔انٹر نیٹ پر تہلکہ مچا دیا