بچوں کی بات کا برا نہیں مانتا، احسن اقبال کا بلاول بھٹو ز ر داری کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بلاول بھٹو عمر میں ان کے بڑے بیٹے سے بھی چھوٹے ہیں اس لئے وہ بچوں کی بات کا برا نہیں مانتے کیونکہ بچوں کو بہت کچھ سیکھنا ہوتا ہے، بچوں کی بات درگزر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پر ’کاغذی وصیت‘ کا حملہ پی ٹی آئی والے کرتے ہیں، پتا نہیں انہیں مجھ پر کاغذی وار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
یہ بھی پڑھیں: شہزاد اکبر اور پیپلز پارٹی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ