طالبان سے خونریزجھڑپوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے 157اہلکار ہلاک

Jun 08, 2021 | 22:03:PM
طالبان سے خونریزجھڑپوں میں افغان سیکورٹی فورسز کے 157اہلکار ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکا کی جانب سے افغانستان سے11 ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی علاقوں کے حصول کے لیے لڑائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں 157سپاہی ہلاک ہوگئے۔ طالبان نے مغربی صوبے غور کے ضلع شہراک کا قبضہ حاصل کرلیا ہے اور شدید لڑائی کے بعد فوج کو قریبی گاﺅں میں دھکیل دیا ہے۔
ادھربلخ کے ضلع خاص بلخ کے مرکزی علاقے میں زور دار کار بم دھماکا ہواہے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے سینئر عہدیداروں نے بتایاکہ امریکا کی جانب سے 11 ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی علاقوں کے حصول کے لیے لڑائی میں اضافہ ہوا ہے۔ملک کے 34 میں سے 26 صوبوں میں اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں میں پریشان کن اضافہ ہوچکا ہے۔
مقامی عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان نے مغربی صوبے غور کے ضلع شہراک کا قبضہ حاصل کرلیا ہے اور شدید لڑائی کے بعد فوج کو قریبی گاﺅں میں دھکیل دیا ہے۔افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے صوبہ وردک کا اسٹریٹجک علاقہ ضلع نیرک کا قبضہ واپس لینے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے اور یہ علاقہ دارالحکومت کابل سے ایک گھنٹے سے کم فاصلے پر موجود ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان جنگجوﺅں نے شمالی صوبہ فریاب میں ضلع قیصر میں حملہ کیا اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔سینئر عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی 157 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ادھرحکام کے مطابق بلخ کے ضلع خاص بلخ کے مرکزی علاقے میں زور دار کار بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ امریکا گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام بیرونی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں کونشانہ بنانے کے حوالے سے بھی دونوں فریقین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدرکو تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل