پاکستانی خاندان کا قتل دہشتگردی ہے، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کاکہناہے کہ حملہ آور نے تین نسلوں کو نشانہ بنایا ،معصوم افراد کو بہیمانہ اور بزدلانہ انداز میں قتل کیاگیا ،یہ دہشتگردی ہے ، صرف یہ کہناکافی نہیں کہ بہت ہو گیا، اب ایکشن لینا ضروری ہے ۔
جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نفرت کی کسی بھی قسم کو جڑ پکڑنے کی اجازت نہیں دیں گے ،ہم نے یہی نفرت کرائسٹ چرچ اور دنیا کے دیگر حصوں میں دیکھی ،اپنی کمیونٹیز کی حفاظت کی ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا ۔۔ ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی خاندان کو کچل ڈالا۔۔ 4 جاں بحق